Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

مڈ ڈے میل کا کھانا کھانے سے باورچی سمیت دو درجن طلبائ بیمار،شکایت کے باوجود کھانا کھانے پر کیا گیا مجبور

انتظامیہ کی لاپروائی سے بچوں کی صحت خطرے میں

)پی این این(

موتیہاری:ضلع کے پکڑی دیال بلاک واقع سیشانی مڈل اسکول میں ایم ڈی ایم کا کھانا کھانے سے درجنوں طلبائ بیمار ہو گئے ہیں۔ بدھ کی دوپہر کو بنایا گیا ایم ڈی ایم کا کھانا بچوں کے لیے بے ذائقہ تھا، تب تک اس کی شکایت کی گئی۔ کچھ بچوں نے کھا لیا تھا جبکہ بہت سے بچوں نے اسے پھینک دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جن بچوں نے کھانا کھایا۔تھوڑی دیر بعد ان کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔سب سے بڑی لاپرواہی یہ ہے کہ اساتذہ نے بچوں کی شکایت پرتوجہ نہیں دی اور اسکول بند کرکے بھاگ گئے۔اطلاع ملنے پر لواحقین اسکول پہنچ گئے اور تمام بیمار بچوں کو سب ڈویزنل اسپتال پہنچایا گیا۔

راحت کی بات ہے کہ سب ڈویزنل اسپتال میں علاج کے بعد تمام بچوں کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پکڑی دیال کے ایس ڈی او کماررویندرسمیت تمام عہدیدارجمعرات کی صبح اسپتال پہنچے اور بچوں کا حال دریافت کیا۔

مڈ ڈے میل تیارکرنے والے باورچی دیناناتھ سنگھ نے کھانا پکانے کے بعد کھانا چکھ کر بچوں کو کھانے سے منع کر دیا جس کی وجہ سے اکثر بچوں نے کھانا نہیں کھایا لیکن اساتذہ کے دباؤ پر 2 درجن سے زائد بچوں نے کھانا کھایا۔ باورچی کے مطابق کھانا کھاتے وقت آلو کے چوکھا میں موبل جیسا ذائقہ آرہا تھا۔ جس کے کھانے کے بعد باورچی سمیت سبھی بچوں کے جسم پرجلن اور پیٹ میں درد شروع ہوگیا۔ اس کے بعد الٹی ہونے لگی۔

انکت کمار، سچن کمار، پنکی کماری، پرینکا کماری، مہیما کماری، نشا کماری، نگما کماری، رنجیت کمار، انامیکا کماری، روشن کمار، دیپک کمار سمیت دو درجن بچے بیمار بچوں میں فوڈ پوائزننگ کے باعث زیر علاج ہیں۔ سبھی بچے خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close