Khabar Mantra
اترپردیش

حذیفہ زیدی کا حافظہ قرآن مکمل ہونے پر جشن تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد

امروہہ :سکریٹری مسلم کمیٹی امروہہ اکرام حسین زیدی کے بھتیجے حذیفہ زیدی کا جشن تکمیل حفظ قران محلہ ملانہ میں ہوا اس موقع پر مسلم۔کمیٹی امروہہ کے جملہ اراکین کے علاوہ شہر کی دیگر ادبی تنظیموں کے سرکردہ عھدہ داران نے شرکت کی اور حافظ قرآن حذیفہ زیدی کو مبارک باد پیش کی۔

 اس موقع پر صدر مسلم کمیٹی سرتاج عالم منصوری و دیگر عھدہ داران کمیٹی و موجود معزز شخصیات کے ذریعے حافظ حذیفہ زیدی کی گل پوشی کی گیی چیرمین نگران کمیٹی حاجی خورشید انور نے کہا کہ اللہ نے حافظ قران کا مرتبہ دنیا و آخرت میں بہت بلند رکھا ہے صدر کمیٹی سرتاج عالم منصوری نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ نے فرمایا قران کریم روز قیامت اللہ سے حافظ قرآن کو مزین کرنے کی سفارش کریگا ترجمان کمیٹی و جرنل سکریٹری کمیٹی منصور احمد ایڈوکیٹ و جرنل سکریٹری حبیب احمد ایڈوکیٹ نے بھی حافظ قران کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر حاجی محبوب حسین زیدی اویس مصطفیٰ رضوی حاجی اقرار احمد انصاری دانش صدیقی سید شیبان قادری قمر نقوی کوثر عبّاسی اکرام زیدی وغیرہ موجود رہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close