Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

بھارت جوڑویاترا مہاراشٹر میں داخل

(پی این این)
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترانے مہاراشٹرکے ناندیڑضلع میں 13روزہ سفر کا آغاز کیا۔واضح ہو کہ آج بھارت جوڑویاترا کا 62واں دن ہے ۔ تلنگانہ میں یہ یاترا کل شام اختتام کو پہنچا اس دوران 390کلومیٹرس کا فاصلہ طے کیاگیا ۔مہاراشٹر پہنچے پر ریاستی کانگریس نے راہل گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شیوسینا کےلیڈرآدتیہ ٹھاکرے شامل ہوں گے ۔اطلاع کے مطابق وہ 9 نومبر کو راہل کے ساتھ مارچ کریں گے ۔ مہاراشٹرا میں اپنے 14دنوں کے بھارت جوڑویاترا کے دوران راہل گاندھی 15 اسمبلی حلقوں اور6 پارلیمنٹ حلقوں کے درمیان 381 کلومیٹر پیدل سفر کریں گے ۔اس دوران یومیہ 22-23 کلومیٹر پیدل چلیں گے وہ 20 نونمبر کی شام کو مدھیہ پردیش میں داخل ہوں گے ۔
مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے قبل ناندیڑ ،ہنگولی ،واشم ،اکولہ اور گلدانہ اضلاع سے گزریں گے ۔غورطلب ہے کہ کنیا کماری سے کشمیر تک 3570 کلو میٹر بھارت جوڑویاترا کےلئے 150 دنوں  تک یہ یاترا جاری رہے گی ۔یہ یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی جس کا اختتام جموں وکشمیر میں ہوگا ۔اس دوران راہل گاندھی کے مہاراشٹر پہنچنے پر کانگریسی کارکنان میں جوش وخروش کا عالم ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close