Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہکیریر

لندن ٹائمس ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہتر پوزیشن

(پی این این)

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ، ناک کی جانب سے اے پلس پلس یافتہ یونیورسٹی ہے اور وہ ان اداروں میں شامل ہے جنھوں نے لندن ٹائمس ہائر ایجوکیشن(ٹی ایچ ای) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگس۔دوہزار تئیس میں اپنی رینکنگ بہتر کی ہے۔ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ آج کی تازہ رینکنگ کے مطابق یہ رینکنگ ہے۔

عالمی سطح پر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گزشتہ سال کی اپنی چھے سو ایک سے آٹھ تک کی پرانی رینکنگ کے مقابلے اس سال پانچ سو ایک سے چھے سو کی رینکنگ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ٹی ایچ ای۔دوہزارتیئس کے مطابق ہندوستان کے سرکردہ اعلی تعلیمی اداروں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ پچھلے سال کی ساتویں پوزیشن کے مقابلے اس سال چھٹے مقام پر ہے۔پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے قومی اور بین الاقوامی رینکنگ میں لگاتار بہترہوتی رینکنگس پر مسرت کا اظہا رکیا ہے۔انھوں نے کہا ”جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بہتر رینکنگ کا یہ مظاہرہ بین الاقوامی سطح پر اس کی بڑھتی موجودگی اور آو¿ٹ ریچ کو بتاتا ہے اس کے علاوہ اعلی تحقیقی تصانیف و مقالات اور تدریس پر توجہ کو بھی اجاگر کرتاہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں جامعہ اپنی کارکردگی مزید بہتر کرے گی اور بہتر رینک حاصل کرے گی۔“شیخ الجامعہ نے اس شاندار کامیابی کے لیے یونیورسٹی کے رفقائے کار اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیااور آئندہ برسوں میں جامعہ کی رینکنگ مزید بہتر ہو ا س کے لیے لگاتار سعی کرنے کی نصیحت بھی کی۔

ٹی ایچ ای ویب سائٹ کے مطابق ابھی تک کی سب سے طویل اور متنوع یونیورسٹی رینکنگس تیار کرنے کے لیے ایک سو چار ملکوں اور خطوں کے ک±ل سترہ سو ننانوے اداروں کا جائزہ لیا گیا تھا۔مظاہرے اور کارکردگی کو باریکی سے تیار کردہ تیرہ اشاریوں سے اداروں کے مظاہروں کو چار میدانوں میں جانچاگیا تھا یعنی تدریس، تحقیق،علوم کی منتقلی اور بین الاقوامی نقطہ نظر۔سا ل رواں کے جولائی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو وزارت تعلیم،حکومت ہند کی جانب سے جاری کردہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک(این آئی آرایف) دوہزار بائیس میں ملک کی سرکردہ یونیورسٹیوں میں تیسرا مقام حاصل ہوا تھا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے گزشتہ سال کے این آئی آر ایف کی چھٹی رینکنگ سے اس سال اپنی رینکنگ کافی بہتر کی ہے۔

سال رواں کے ماہ ستمبر میں لندن کی قیو ایس یونیورسٹی رینکنگس ایجنسی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک سو چھیاسیواں مقام حاصل ہوا تھا جو اس کی گزشتہ رینکنگ دوسو تین سے مقابلے میں کافی اچھی ہے۔

قیو ایس ایشا یونیورسٹی رینکنگس دوہزار بائیس اب تک کی سب سے بڑی ہے جس میں ایشیا کی سرکردہ یونیورسٹیاں میں چھے سو ستاسی یونیورسٹیاں شامل تھیں۔اس سال ماہ ستمبر میں کلاریویٹ انالیٹکس،ماسکو کے جاری کردہ آر یو آر ورلڈ یونیورسٹی رینکنگس دوہزار بائیس میں دنیا کی پانچ سو سرکردہ یونیورسٹیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی شامل ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close