Khabar Mantra
اپنا دیشسیاست نامہ

ساکشی کی نظرمیں کسان دہشت گرد

سیکر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر بحث میں رہنے والے انائو سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ایک بار پھر سے متنازعہ بیان دیا ہے۔ ساکشی مہاراج نے تحریک چلانے والے کسانوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ دہشت گرد ہیں یا خالصتانی۔ ساتھ ہی ساکشی مہاراج نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر بھی کئی طرح کے الزامات عائد کئے ہیں۔

راجستھان کے سیکر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انائو کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے سلسلے میں کہ وہ کسان ہیں ہی نہیں وہ یا تو دہشت گرد ہیں یا خالصتانی ہیں یا دلال ہیں۔ انہوں نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ساکشی مہاراج نے کہا کہ راکیش ٹکیت 2014 میں ہمارے امیدوار کے سامنے لوک دل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے لیکن انہیں 9ہزار ووٹ بھی نہیں مل پائے ۔لیکن اب اپنی زمین تلاش کرنے کیلئے کسان اندولن میں شامل ہوگئے ہیں ۔اس میں ان کو راجستھان اور پنجاب کی کانگریس سرکار کا تعاون بھی حاصل ہورہا ہے۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ ملک بھر میں کسان ہیں کسان اپنے کھیتوں میں کام کررہا ہے لیکن دلی کے بارڈروں پر صرف تماشا ہورہا ہے۔ساتھ ہی ساکشی مہاراج نے کہا کہ جب ہمارے وزیر زراعت نے کسان لیڈروں سے پوچھا کہ اس قانون میں کالا کیا ہے تو وہ لوگ یہ بھی نہیں بتا پائے کہ اس میں کالا کیا ہے۔جب ان سے تیل کے بڑھے ہوئے داموں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اندر جاکر حملہ کیا، چین کو ہم نے کھدیڑ دیا،مودی جی نے کشمیر سے 370 ہٹادیا اس طرف کسی کی توجہ کیوں نہیں جاتی۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close