Khabar Mantra
دلی نامہ

سماجی کشیدگی اور اقتصادی ترقی ایک ساتھ ممکن نہیں: کانگریس

کانگریس نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے پیدا شدہ صورتحال اور شدید ہوتے اقتصادی بحران پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا سماجی کشیدگی کی وجہ سے اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔

کانگریس کے منیش تیواری نے بجٹ پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ سی اے اے، قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) جیسے قانون لائے گی تو اس سے ملک کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے حکومت کو پارٹی کی سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔ سماجی کشیدگی کے ساتھ معاشی ترقی کا تصور کرنا ممکن نہیں ہے۔

مسٹر تیواری نے کہاکہ سات دہائی پہلے آئین کو اپنا یاگیا جس میں لوگوں کو سماجی، سیاسی اور اقتصادی انصاف دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اور سماجی اور سیاسی انصاف تو کچھ حد تک مل گیا ہے لیکن معاشی انصاف اب بھی صحیح معنی میں نہیں مل رہا ہے۔ ملک کا 73فیصد پیسہ ایک فیصد لوگوں کے پاس ہے۔ ملک کے اقتصادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ حکومت نے 125کروڑ اہل وطن کے لئے جو ڈھانچہ اختیار کیا ہے وہ صحیح نہیں ہے اس لئے اس پر پھر سے غور کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close