Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

رنکو نے کجریوال سے کی ملاقات،عوامی خدمت کا لیامنتر

ہم اپنا روڈ میپ صرف 11 مہینوں کے لیے نہیںپورے 5 سال چلائیں گے :سشیل کمار رنکو

(امیر امروہوی)
نئی دہلی : جالندھر پارلیمانی سیٹ پر تاریخی جیت درج کرنے کے بعد، نو منتخب ایم پی سشیل کمار رنکو نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ اتوار کی صبح عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے ان سے آشیرواد مانگا۔عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے رکن پارلیمنٹ سشیل کمار رنکو کو پنجاب اور اس کے عوام کی ترقی کے مسائل کو پارلیمنٹ میں زور سے اٹھانے کی ہدایت کی۔
میٹنگ کے بعد نومنتخب ایم پی سشیل کمار رنکو نے کہا کہ جالندھر میں کئی فلائی اوور اور سڑک کے منصوبے پھنسے ہوئے ہیں۔ آدم پور ہوائی اڈہ بند پڑا ہے اور انڈسٹری کو بھی کئی مسائل درپیش ہیں۔ پارلیمنٹ میں تمام مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھا ¶ں گا۔ اس دوران راجیہ سبھا کے ممبران سنجے سنگھ اور اشوک متل بھی موجود تھے۔
اہم بات یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار سشیل کمار رنکو نے جالندھر لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بڑی جیت درج کی ہے۔ ہفتہ کو آئے انتخابی نتائج میں عام آدمی پارٹی نے کانگریس کو اپنے ہی گڑھ میں شکست دی ہے۔ اس دوران ”آپ” کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایک میٹنگ کی اور پنجاب اور ملک کے اہم مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد ایم پی سشیل کمار رنکو نے کہا کہ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کا آشیرواد میرے لیے کافی ہے۔ جالندھر کے عوام نے بھرپور عوامی حمایت دے کر ہمیں جتوایا ہے۔
اس کے لیے میں اروند کیجریوال جی کا شکریہ ادا کرنے اور ان کا آشیرواد لینے آیا ہوں۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پچھلے ایک سال میں جو کام کیا ہے اس کی وجہ سے جالندھر کے لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو اپنی زبردست حمایت دی ہے۔
سشیل کمار نے کہا کہ میں جالندھر سمیت پورے پنجاب کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ سردار بھگونت مان نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے۔ تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف 11 ماہ کی بقیہ مدت کے لیے بلکہ اس کے بعد کے اگلے 5 سالوں کے لیے بھی اپنا روڈ میپ چلا رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close