Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

نتیش میرے دل میں رہتے ہیں

نئی دہلی :سیاس تھام سکتےت میں کب کون کدھر کا رخ کرسکتا ہے کہا نہیں جاسکتا ۔ایک طرف یوپی میں راج بھر پھر بی جے پی کا دامن ہیں تو بہار میں نتیش کمار بھی اب این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔سیاست میں ہوا کا رخ کب پلٹ جائے کہا نہیں جاسکتا ،یعنی سیاست میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا ۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی پیگاسس معاملے میں اپوزیشن کے ساتھ سر میں سر ملانا شروع کردیا ہے اور اس کی جانچ کا مطالبہ کرکے سرکار کیلئے مصیبت کھڑی کردی ہے۔

 نتیش کمار کے اس رخ کو دیکھتے ہوئے آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار ہمارے دل میں رہتے ہیں ،سیاست میں تو رشتے بنتے اور بگڑتے ہی رہتے ہیں ،لیکن ہم لوگ تو ساتھ میں ہی رہیں گے۔ لالو کے اس بیان کے بعد بہار میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نظر آتا ہے۔

غورطلب ہے کہ لالو یادو ملائم اور شرد یادو سے ملاقات کرچکے ہیںجو نئی سیاست کا پیش خیمہ ہے۔حالانکہ لالو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کی پارٹی نتیش سے گٹھ جوڑ کرےگی یا نہیں ۔ فی الحال نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو بہار اور مرکز میں این ڈی اے کا حصہ ہے۔ لالو پرساد کا بیان اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ابھی حال ہی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش کمار سے ملاقات کرکے انہیں پی ایم سے ملنے کی اپیل کی تھی ۔نتیش کمار بھی ذات کی مردم شماری کرنے میں اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے تیجسوی کے ساتھ پورے اعتقاد جتاتے ہوئے اس مطالبہ کو قبول بھی کیا ہے۔خاص بات تو یہ ہے کہ جے ڈی یو نے اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں ذات پر منحصر مردم شماری کے حق میں اور یوپی سرکار کے آبادی کنٹرول والے قانون کے خلاف تجویز بھی پیش کی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close