Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

دہلی حکومت پر1000 بسوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا الزام

(ایجنسیاں)

دہلی :مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کو لے کر دہلی کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اس کے لیے فریقین ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ 

دریں اثنا، سی بی آئی نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے 1000 لو فلور بسوں کی خریداری اور دیکھ بھال میں بے ضابطگیوں کے الزامات پر ابتدائی تحقیقات درج کی گئی ہیں۔سی بی آئی کی اس کارروائی سے ایسا مانا جا رہا ہے کہ اب دہلی حکومت کی گھیرا تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ دراصل، پہلے ای ڈی نے وزیر صحت ستیندر جین کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا۔ تازہ ترین معاملے میں سی بی آئی نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور ان پر بھی گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

 اب اس نئی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مانا جا رہا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کو بھی تحقیقات کی گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دراصل، بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے وجیندر گپتا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی میں بسوں کی خریداری اور دیکھ بھال میں پانچ ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close