Khabar Mantra
اترپردیش

نئی نسل کے لئے’اسلامی نصاب‘ قیمتی سرمایہ

دیوبند:دیوبند سے تعلق رکھنے والے مولانا سید راحت ہاشمی سابق استاذ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ سیکنڈری اسکول نئی دہلی اور ڈاکٹر عبید اقبال عاصم عثمانی شعبہ سنی دینیات مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی مشترکہ کوششوں سے ترتیب دیئے گئے ’ اسلامی نصاب‘ اردو کے تین حصہ منظر عام آکر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
اب موجودہ زمانہ کی ضرورت اور نئی نسلوں کو بنیادی دینی و اسلامی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے مولانا سید راحت ہاشمی فاضل دارالعلوم دیوبند کی کوششوں سے اس نصاب کے تینوں حصے دس سال کی جدوجہد کے بعد ہندی اور انگریزی میں بھی منظر عام پر آگئے ہیں، جن کا باضاطہ اجرائ مختلف دینی و عصر ی اداروں میںکیاجارہا۔
اسی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد جامع مسجد لدھیانہ میں کیاگیا،جہاں شاہی امام مولانا عثمان لدھیانوی نے اس نصاب کو دیکھ کر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کو تمام دینی و عصری اداروں میں شامل نصاب کرنے کو وقت کی اہم ترین ضرورت بتایا اور کہاکہ اس سے قبل ہمارے سامنے اس طرح کا مشترکہ بنیادی دینی و اسلامی تعلیمات کے لئے کوئی نصاب نہیںتھا۔ مولانا عثمان لدھیانوی نے کہاکہ دیوبند سے تعلق رکھنے والے مولانا سید راحت ہاشمی کے ذریعہ ترتیب کئے گئے ’اسلامی نصاب ‘ توحید،نماز ،زکوٰۃ،حج روزہ کے ساتھ سیرت النبیؒ اور خلفائ راشدین پر مشتمل ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ ہندی زبان میں اس کی ترتیب پر نہایت خوشی کااظہار کیااور کہاکہ اس کتاب کے تینوں کے حصہ اردو کے ساتھ ساتھ اب ہندی اور انگریزی بھی آگئے ہیں،مولانا موصوف نے اس کتاب کو نہایت منفرد انداز میں ترتیب دیاہے، جس کاانداز بہت شاندار،زبان سلیس اور بہت سہل ہے، عمر کے اعتبار سے ہائی سیکنڈری اور انٹر کے طلبہ کے ساتھ مدارس کے طلبہ کے لئے اس کوترتیب دیاگیاہے۔انہوں نے اس نصاب کومدارس کے بچوںکے ساتھ اسکولی طلبہ وطالبات اور عام مسلمان کے لئے بھی بہت شاندار بتایا ۔
انہوںنے کہاکہ مولانا ہاشمی نے اپنے زندگی کے چالیس سالہ درس و تدریس کے تجربہ سے اس نصاب کو ترتیب دیاہے،اسلامی نصاب کی کتابوں کا ایک سیٹ تین جلدوں پر تیار ہواہے، جو آج کی نسل کے لئے نہایت قیمتی سرمایہ ہے، اس طرح کی مشترکہ نصابی کتابیں پہلی مرتبہ ہمارے سامنے آئی ہےں، جس میں بنیادی اسلامی چیزوں کے ساتھ ساتھ سیرۃ النبی کو بھی شامل کیاگیاہے اور خلفائ راشدین کی حیات مبارکہ کا بھی مختصراً احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔دوسرے مذاہب کے بچے بھی اس نصاب کوپڑھ سکتے ہیں ،جو نہایت سہل انداز میں تینوں زبانوں میں ترتیب دیاگیا ہے۔

اس کتاب میں دینی معلومات جمع کی گئی ہے اور نوخیز بچوں کے لئے یہ کتابیں بہت شاندا ر ہے۔ مدارس اور اسکولوں کے نصاب میں اس کو شامل کرانا چاہئے، اس کے علاوہ مولانا ہاشمی نے انگلش میں سیرت النبی ؐ تحریر کی ہے، اس کتاب کو پڑھنے کے ساتھ بطور ہدیہ پیش کیاجاسکتاہے۔مرتب کتاب فاضل دارالعلوم دیوبند مولانا سید راحت ہاشمی نے بتایاکہ کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سینئر سیکنڈری اسکول میں چالیس سالہ درس و تدریس کے دوران میں نے جو نوٹ تیار کئے تھے،علمائ کے مشورہ سے اس کو ایک نصاب کی شکل میں دی گئی ہے، دس سال کی مسلسل کوششوں کے بعد اس کاہندی ترجمہ بھی یونین پبلی کیشنز دیوبند سے چھپ کر منظر عام پر آگیاہے۔ ہمارا مقصد بچوں کو دینی اور اسلامی تعلیم سے واقف کراناہے۔انہوں نے بتایاکہ متعدد مدارس و مکاتب اور اسکولوں میں یہ کتاب نصاب میں شامل ہے۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close