Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

اعظم خاںنے واپس کی وائی زمرے کی سیکورٹی

رام پور:سابق وزیر اورشہررکن اسمبلی محمداعظم خاں نے اپنی سیکورٹی میں تعینات یوپی پولیس کے گنرز کو واپس کر دیاہے۔اعظم خان کو وائی زمرہ کی سیکورٹی ملی ہوئی تھی۔ان کی سکیورٹی میں یوپی پولیس کے 3 گنرز تعینات ہیں۔
ان کے رکن اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اپنا گنر لوٹادیاہے جس کے بعد سیکورٹی اہلکار رام پور پہنچے اوراپنی آمد درج کرادی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ نے کہا کہ وہ 23 تاریخ سے دہلی گئے اعظم خان کو وائی کیٹی گری کی سکیورٹی حاصل ہے۔
وہ گنگا رام اسپتال میں داخل تھے انہوں نے تینوں بندوق برداروں âگنرز áکو واپس کردیا تھا۔ اسی طرح ان کے بیٹے کو ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو بھی ایک گارڈ ملاہواتھا۔ان کے پاس ایک گنر ہے وہ بھی 22 تاریخ سے اس کا سراغ نہیں لگا سکے وہ گھر جاتا ہے، وہ آتا ہے جو گھر پر سیکورٹی گارڈس ہےں اب چاروں گنر واپس آچکے ہیں۔
اے ایس پی کاکہناہے کہ اگراعظم خاںاورعبداللہ اعظم اپنی سیکورٹی واپس مانگےںگے تو ان کودی جائے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close