Khabar Mantra
اترپردیش

سابق وزیر سمیت 3 کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

مہاوت رفیق کی اہلیہ کی درخواست پرقتل معاملے میں تحقیقات کا آغاز

(پی این این)

گورکھپور:گورکھپور پولیس نے سابق وزیر جتیندر جیسوال عرف پپو بھیا سمیت تینوں کے خلاف مہاوت رفیق کی ہلاکت کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چیف جسٹس نے شاہ پور پولیس کو رفیق کی اہلیہ بدرالنساءکی درخواست پر تحقیقات کرنے اور درخواست دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ مہاوت کا یکم فروری 2019کوموت ہوگئی تھی۔تب اس کی وجہ بدمست ہاتھی کے حملے میں زخمی ہونا بتایا گیا تھاجبکہ مہاوت کی اہلیہ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مہاوت رفیق کی اہلیہ بدرالنساءنے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ بدرالنساءنے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کا دیور اشتیاق پپو جیسوال کے تنکونیا نمبر 1- میں موجود فارم ہاو¿س پر کام کرتا تھا۔ہاتھی کے کچلنے سے اس کی موت ہوگئی تھی۔بعد میں سابق وزیر پپو جیسوال اور ان کے منیجر نے اس کے شوہر رفیق پر ہاتھی کی دیکھ بھال کرنے کے لئے دباو¿ ڈالنا شروع کردیا۔ ہاتھی کی دیکھ بھال سے انکار کرنے پر شوہر کو مارا پیٹا جاتا تھا۔ اسے تنخواہ بھی نہیں دی جاتی تھی۔

یکم فروری2019کی صبح وہ گھر تھی اس دوران وہ پپو جیسوال کے منیجر جگدیش کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ لے آئے اور اس کے شوہر کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور جبراً ساتھ لے کر چلاگیا۔ بدرالنساءکا کہنا ہے کہ پپو جیسسوال کا ڈرائیور منوشام کے وقت اس کے پاس آیا اور کہا کہ اس کے شوہر کی حالت خراب ہے۔ جب وہ فارم ہاو¿س پہنچی تو اس کا شوہر زخمی حالت میں جیپ پر پڑا تھا۔ اسے میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

بدرالنساءکا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی موت سے قبل اسے بتایا تھا کہ پپو جیسوال اور اس کے منیجر اور دیگر نے اسے ماراپیٹا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شوہر کو مارنے پیٹنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے اور پولیس نے اس معاملے میں ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔ سی او گورکھناتھ رتنیش سنگھ نے بتایا کہ سی جے ایم کے حکم پر شاہ پور پولیس نے پپو جےسوال اوراس کے منیجر جگدیش اور منو پر قتل اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرکے منصفانہ طور پر تفتیش شروع کردی ہے۔ شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

٭٭٭

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close