Khabar Mantra
اترپردیش

منکرہ میں پہلا تعلیمی سیشن کے آغازپرثقافتی سرگرمیاں

(پی این این)

رام پور:چمروہ بلاک کے گرام پنچایت منکرہ میں واقع گورنمنٹ انٹر کالج میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے۔پیر کے روز تعلیمی سیشن کا آغاز ثقافتی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ مٹھائیاں تقسیم کرکے کیا گیا۔ اب ضلع کے 40 ریاستی انٹر کالجوں میں پڑھائی شروع ہو چکی ہے۔

گورنمنٹ انٹر کالج منکرہ میں تعلیمی سیشن کی افتتاحی تقریب میں ویلج ہیڈ آرگنائزیشن کے ضلع جنرل سکریٹری کاشف خان، یوپی گرامین بینک کے برانچ منیجر جتیندر کمار بھٹناگر، گرام پنچایت افسر مدھولیکا، بھنڈ پورہ کے پردھان شفیع خان، راجہ رام پور کے پردھان چھترپال یادو، کھجوریہ کے پردھان گنگاشرن سینی، دنیا پورشنکر پور کے پردھان راجندر گنگوار اور سابق سرپردھان وقار احمد خان نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹااورگورنمنٹ انٹر کالج دھمورہ کے طلبائ نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔

گورنمنٹ انٹر کالج منکرا کے کارگزار پرنسپل اوم پرکاش نے بتایا کہ کالج میں تقریباً دو سو طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے جس کا فائدہ ہوگا۔اب ضلع میں گورنمنٹ انٹر کالجس کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے۔ حسین گنج، محمود پور، شومالی اور منکرہ میں تین نئے کالج بنائے گئے ہیں۔ یہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت چلائے جانے والے پردھان منتری جن وکاس یوجنا کے تحت بنائے گئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close