Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںدلی این سی آر

اور بڑھیگا سردی کا ستم ، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ

گزشتہ ہفتہ سے جاری شدید سردی میں آئندہ دنوں اور اضافہ کا امکان ظاہر کرتے ہویے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ کچھ مزید دنوں میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا اور ابر کے ساتھ کوہرا رہیگا موسم کو دیکھتے ہویے انتظامیہ بھی اپنی سطح سے مکمل انتظام کرنے اور بے سہاروں کو سردی سے راحت پہنچانے کے بندوبست کر رہا ہے رین بسیروں کے قیام کے ساتھ ہی راہگیروں کو الاو کے لئے لکڑی بھی میسر کرائی جا رہی ہے جبکہ اسکولوں میں چھٹی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ سے علاقہ میں سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے ایئر درجہ حرارت بیحد کم ڈگری پر چلا گیا ہے شدید سردی کے سبب زندگی مفلوج سی ہو گیئ ہے اور ضروری کاموں میں بھی دھواریاں در پیش آرہی ہیں محکمہ صیحت کے ذمہ داران بھی مسلسل سردی سے احتیاط کی صلاح جاری کر رہے ہیں اور لوگوں کو سردی سے بچاؤ خاص طور پر چھوٹے بچوں کی سخت احتیاط کا مشورہ دے رہے ہیں

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close