Khabar Mantra
سیاست نامہ

تیل کی بڑھتی قیمتوں پر سونیا کا مودی کو مکتوب

 

نئی دہلیکانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو ملک میں بڑھ رہی تیل قیمتوں کو لے کر خط لکھا ہے، انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ ملک میں بڑھ رہی تیل کی قیمتوں میں کمی کریں، تاکہ کسانوں، غریبوں اور درمیانے طبقہ کے لوگوں کو اس سے ریلیف ملے۔انہوں نے کہا کہ کہ جس طرح جی ڈی پی غوطہ کھارہی ہے اور ایندھن کے دام بے تحاشہ بڑھ رہے ہیں۔ سرکار اپنی اقتصادی بد نظامی کا ٹھیکرا پچھلی سرکاروں پر پھوڑنے میں لگی ہے۔ کانگریس صدر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سرکار لوگوں کی تکالیف کو بڑھاکر منافہ خوری کررہی ہے۔ 

سونیا گاندھی نے کہا کہ میں یہ خط آپ کو آسمان چھوتی تیل و رسوئی کی قیمتوں سے ہر شہری کیلئے پیدا انتہائی مشکلات اور تکلیف سے آگاہ کرنے کیلئے لکھ رہی ہوں۔ ایک طرف ہندوستان میں روزگار کا خاتمہ ہورہا ہے ،ملازم پیشہ افراد کی تنخواہ کم کی جارہی ہے ،گھریلو آمدنی مسلسل کم ہورہی ہے،تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں بے انتہا اضافے کے باعث چیلنجوں کو اور سنگین بنادیا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ بحران کے اس وقت بھی حکومت ہند لوگوں کی تکالیف و درد کو دور کرنے کے بجائے ان کی تکالیف بڑھا کر منافہ خوری کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایندھن کے دام اس وقت تاریخی دور سے سب سے زیادہ اونچائی پر ہے ۔یہ سچائی ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں پٹرول کے دام 100روپے فی لیٹر کو بھی پار کر گئے ہیں۔ 

ڈیزل کے مسلسل بڑھتے داموں نے کروڑوں کسانوں کی پریشانیوں نے مزید اضافہ کردیا ہے۔ دیش کے تمام شہریوں کو اس بات سے پریشانی ہے کہ یہ اضافہ ایسے وقت پر کیا جارہا ہے جب بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتیں درمیانہ سطح پر ہی ہیں۔ 

صحیح بات تو یہ ہے کہ خام تیل کی یہ قیمتیں یو پی اے سرکار کے دور اقتدار سے تقریبا آدھی ہیں۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close