Khabar Mantra
اترپردیش

پھرجھیلناپڑے گاچناؤ!2019سے ہورہے چناؤوکاس کی بربادی کابن رہے ہیں باعث

رام پورکی عوام سال2019سے چناؤ در چناؤ جھیلتے آرہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم خاں کے ذریعے ایم پی سیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد سے چناؤںکاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔ رام پورمیں پانچ سال میں لوک سبھااور ودھان سبھا ضمنی چناؤہوچکے ہیں۔ سوار۔ٹانڈہ کے لوگوں کوایک بار پھر ودھان سبھاچناؤ جھیلنا پڑسکتاہے۔ بار بار چناؤ ہونے سے لوگ پریشان ہونے لگے ہیں اور ایک چناؤ پر اوسطاََ 16کروڑ روپیہ خرچ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کے نفاذسے ضلع کاوکاس ٹھپ ہوجاتاہے۔ سال2022میں رام پور میں دو ضمنی چناؤہوچکے ہیں یہ سلسلہ سال2019سے چل رہاہے اوربظاہرتھم تاہوادکھائی نہیں دے رہاہے۔ سال2019میں سابق وزیراعظم خاں نے اسمبلی رکن رہتے ہوئے رام پور کی پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھاکاچناؤلڑااور بھاجپاکی فلمی اداکارہ جیہ پردہ کوکراری شکست دی تھی۔ جیہ پرد کوچناؤہرانے کے بعد اعظم خاں نے ودھان سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہیں شہرودھان سبھا سیٹ سے اپنی بیوی ڈاکٹرتزئین فاطمہ کوچناؤمیدان میںاتارااور ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بھاجپاامیدوار بھارت بھوشن گپتا کوشکست دے کر لکھنوکی راہ پڑلی ۔سال2022میںاعظم خاں نے ایم پی رہتے ہوئے ودھان سبھا کاچناؤلڑااور بھاجپاکے آکاش سکسینہ ہنی کوکراری شکست دے دی تھی۔ اس کے بعداعظم خاں نے لوک سبھاسیٹ سے استعفیٰ دے دیااوراعظم خاں کے استعفیٰ کے بعد مئی2022میںلوک سبھا ضمنی چناؤہوا۔ اس میں اعظم خاں نے سماج وادی کاٹکٹ شہرصدر عاصم راجہ کودیا۔ سماج وادی چھوڑکر بھاجپا میںشامل ہوئے گھنشیام سنگھ لودھی نے عاصم راجہ کو ہرادیااورلوک سبھاضمنی چناؤمیںاپنی جیت درج کرادی۔ لوک باربارہونے والے چناؤسے پریشان ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے لگاتار چناؤسے رام پورکاوکاس چوپٹ ہورہاہے۔ قوی امید کی جارہی ہے 29جنوری2008کو ہوئے چھج لیٹ معاملے میںاعظم خاںاورعبداللہ اعظم کو 2-2 سال کی سزاہوئی ہے۔ اس سزاسے عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت پرایک بارپھر منسوخی کی تلوارلٹک رہی ہے۔ بھاجپارکن اسمبلی آکاش سکسینہ ہنی ان کی سیٹ پردوبارہ چناؤکرانے کے لئے تحریربازی میںمصروف ہیں۔ یہ بھی واضح کردیاجائے کہ عنقریب چمروہ اسمبلی سیٹ پر بھی بہت جلد ضمنی چناؤہوگا۔ کیوں کہ 25مقدموں کے بوجھ تلے دبے رکن اسمبلی نصیراحمدخاںبھی بھاجپائیوں کی آنکھوںمیں کھٹک رہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close