Khabar Mantra
جرم نامہدلی نامہ

چین چھین کرفرار ہونے والے 3بدمعاش گرفتار

(پی این این)
نئی دہلی: دوارکا ضلع کے خصوصی عملے اورجیل کی ٹیم نے الگ الگ مقدمات میں تین جھپٹ ماروں اور آٹو لفٹر کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے لوٹی گئی سونے کی چین اور واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈی سی پی ایم ہرش وردھن نے کہا کہ پولیس ٹیم نے بلجیت عرف روی، ونے عرف واسو اور سورج عرف ہیرالال کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تینوں بالترتیب دہلی کے راج نگر، اتر پردیش کے نجف گڑھ اور گورکھپور کے رہنے والے ہیں۔
ان کی گرفتاری کے ساتھ ہی پالم گاو ¿ں، بابا ہری داس نگر، پریم نگر، بندا پور اور مایا پوری کے تھانوں کے پانچ مقدمات کا پردہ فاش ہوا ہے۔ گرفتار بدمعاش بلجیت کے خلاف بند پور، ڈبری، ساگر پور، مدھو وہار، جنک پوری وغیرہ تھانوں میں 24 مقدمات چل رہے ہیں۔
سورج پہلے ہی امن وہار اور پریم نگر میں دو مقدمات میں ملوث رہا ہے، جب کہ ونے عرف واسو دوارکا نارتھ، بابا ہری داس نگر اور اتم نگر میں 14 مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔
اے سی پی آپریشن رام اوتار کی نگرانی میں انسپکٹر نوین کمار، رگھویر سنگھ، سب انسپکٹر وجیندر، بہادر، کلدیپ، اے ایس آئی انیل، ستیندر، راجیش، ہیڈ کانسٹیبل راج کمار، دیو وغیرہ کی ٹیم نے درجنوں سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھے کیے، تکنیکی سروس، مقامی انٹیلی جنس کی مدد سے ان شرپسندوں کا سراغ لگایا اور پھر ایک ایک کر کے انہیں پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔
جب سورج اپنے دوست سے ملنے نجف گڑھ کی طرف آرہا تھا تو اسے بابا ہری داس نگر علاقے میں کے ٹی ایم موٹرسائیکل کے ساتھ خصوصی عملے کی ٹیم نے پکڑ لیا۔
اس واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اس کے پاس تھی۔ اس کے بعد اس کے ساتھی ونے کو سونی پت، ہریانہ میں چھاپہ مار کر خصوصی عملے نے گرفتار کیا۔اس نے بتایا کہ اس نے لوٹی ہوئی سونے کی چین راجستھان کے اجمیر میں فروخت کی تھی۔ ونے پالم گاو ¿ں تھانہ علاقے میں جھپٹ ماری کے معاملے میں مطلوب تھا۔
انہوں نے 26 اکتوبر کو پریم نگر علاقہ سے کے ٹی ایم بائک چوری کی تھی۔ اس سے نجف گڑھ کے علاقے میں ایک خاتون سے سونے کی چین چھینی گئی۔ بلجیت عرف روی کو ٹیم نے گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے ایک سونے کی چین اور مایا پوری علاقہ سے چوری کی گئی ایک بائک برآمد ہوئی ہے۔ اس پر پہلے ہی 24 کیسز ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close