Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آرسیاست نامہ

پاکستان سے جنگ ہوئی تو کیا ریاستیں اپنے اپنے ٹینک سے جنگ لڑیں گی؟،کجریوال

نئی دہلی:نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا ہے کہ ریاستوں کو ویکسین فراہم کرنا مرکز کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دلی میں ویکسین ختم ہوچکی ہے۔ گزشتہ چار دنوں سے 18 سال سے 44 سال کے لوگوں کیلئے ویکسین نہیں ہے،سینٹر بند ہورہے ہیں ،حالات ٹھیک نہیں ہے ،ایسے میں خطرہ بڑھنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ صرف دلی کا معاملہ نہیں ہے پورے ملک کی یہی حالت ہے۔جب ہمیں نئے سینٹر کھولنے چاہئے تھے ،تب ہم پرانوں کو بھی بند کررہے ہیں۔ انہوں نے مرکز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب مرکز کو ویکسین مہیا کرانا ہے تو ایسے میں ریاستوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سطح سے انتظام کریں ،دو ماہ سے تمام ریاستیں ویکسین منگانے کی تیاروں میں لگے ہوئے ہیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوا ہے ۔کجریوال نے کہا کہ آج اگر پاکستان بھارت پر حملہ کردے تو مرکز یہ نہیں کہہ سکتا ہے ریاستیں اپنا اپنا ٹینک خرید لیں اور پاکستان سے مقابلہ کریں۔

اگر پاکستان جیتا تو بی جے پی نہیں دیش ہارے گا ۔ اسی طرح کورونا سے جنگ میں بی جے پی ،عام آدمی پارٹی ،شیو سینا نہیں ملک ہارے گا۔ اس وقت سبھی کو متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور جو کام مرکز کو کرنا ہے اسے کرنا ہی پڑے گا۔ کجریوال نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ مرکز ریاستی حکومتوں کو ویکسین فراہم کرائے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close