Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

بھاگلپوربلدیاتی انتخابات : شویتا اور سنتوش نے داخل کیا پرچہ نامزدگی

(پی این این)
بھاگلپور:بلدیاتی عام انتخابات 2022 کے پیش نظر بھاگلپور نگر نگم کے میئر ڈپٹی میئر اور وارڈ پارشدوں کے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ آج ختم ہوگیا ۔پرچہ نامزدگی کے آخری روز سپرم کورٹ آف انڈیا کی وکیل اور میئر (چیف کونسلر ) امیدوار شویتا پریہ درشنی نے اپنے وکلاءاور حامیوں کےساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا۔نگرنگم کے ڈپٹی میئر (ڈپٹی چیف کانسلر )امیدوار سنتوش کمار نے اپنے حامیوں کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔میئر امیدوار شویتا  پیریہ درشنی نے کہا کہ میں ایک وکیل ہوں اور بھاگلپور کی بیٹی ہوں یہیں پلی بڑھی ہوں اور سنٹ جوسف اسکول سے اسکول کی پڑھی کی ہے ۔فی الحال شپرم کورٹ میں وکالت کرتی ہوں شہر کی عوامی مسائل کو جاننے کی کوشش کرتی رہی ہوں آج بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن بھاگلپور شہر کےلوگ ابھی بھی بنیادی مسائل سے گھرے ہوئے ہیں جیسی ترقی ہونی چاہئے وہ نہیں ہوا ۔اس لئے عوام کی ڈمانڈ پر میں میئر کا الیکشن لڑ رہی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کو سمجھنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں لیگلی لوگوں کی مدد کر سکوں ۔مجھے سھی مزیب ذات اور برادری کا سپورٹ مل رہا ہے ۔ یہاں کی عوام کی حمایت مل رہی ہے میں انہیں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ قانونی اعتبار سے بھی لوگوں کا کام کروں گی۔نگر نگم بھاگلپور کی جنتا سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ الیکشن میں کامیاب بنا کر سیوا کا موقع دیں ۔ڈپٹی میئر امیدوار سنتوش کمار نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد نگر نگم کے سبھی وارڈوں میں ترقیاتی کام کروں گا اور لوگوں کے مسائل کو جان کر اسے حل کرانے کی کوشش کروں گا ۔مجھے نگر نگم کے سبھی وارڈوں کے لوگوں کا سپورٹ مل رہا ہے۔اگر عوام موقع دیگی تو بہتر کام کر کے دیکھاو ¿ں گا ۔پرچہ نامزدگی کے موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔پرچہ نامزدگی کا مرحلہ پر سکون ماحول میں اختتام پزیر ہوا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close