Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

سونیا سے گہلوت کی ملاقات ،نہیں بنی بات

(پی این این)
نئی دہلی:راجستھان کے سیای بحران کے دوران آج وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ایک گھنٹے سے زائد کی ملاقات ہوئی جس میں انھوںنے راجستھان کے بحران اورجے پور میں  کانگریس لیجسلیچر کی میٹنگ کو نہیں ہونے پر تحریری معافی مانگی۔بتایا جاتا ہے کہ گہلوت کے حامیوں کی بغاوت کو لیکر سونیا گاندھی اور سینئر کانگریسی لیڈر ناراض ہیں ۔ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعداشوک گہلوت نے یہ بھی کہاکہ ان کے وزیراعلیٰ  بنے رہنے کا فیصلہ اب سونیا گاندھی پر ہے ۔
اشوک گہلوت نے یہ بھی کہا کہ ’’گزشتہ دنوں کے واقعہ نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میں نے گزشتہ 50 سال تک کانگریس کے لیے وفاداری کے ساتھ کام کیا، میں سونیا گاندھی کی کرم فرمائی کے سبب تیسری بار وزیر اعلیٰ بنا۔‘‘اشوک گہلوت نے سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد یہ بھی اعلان کی کہ اب میں کانگریس صدر کا انتخاب نہیں لڑوں گا۔ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر وینو گوپال نے بتایا ہے کہ سونیا گاندھی ایک دو روز میں راجستھان کے سی ایم کے بارے میں فیصلہ کریں گی ۔وہیں گہلوت کے بعدسچن پائلٹ نے بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔
دریں اثناایک طرف اشوک گہلوت کے ذریعہ کانگریس صدر کے میدان سے ہٹنے کے بعد کانگریس صدر کی ریس دلچسپ ہوگئی ہے ۔جہاں ایک طرف شش تھرور میدا ن میں ہیں ۔جمعہ کے روز وہ پرچہ نامزدگی بھی داخل کریں گے اسی دوران کانگریس اعلیٰ کمان نے سینئر کانگریسی لیڈر دگ وجے سنگھ کو مدھیہ پردیش سے دلی بلا لیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ دگ وجے سنگھ بھی جمعہ کے روزکانگریس صدر کے انتخابا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔اسی دوران دگ وجے سنگھ نے ششی تھرور سے بھی ملاقات کی۔ششی تھرور نے کہ کہاہے کہ یہ ایک دوستانہ مقابلہ ہے جو جیتے گا وہ کانگریس کی جیت ہوگی۔ یہ بھی خبریں گرم ہیں کہ کچھ اور سینئر کانگریسی لیڈر بھی کانگریس صدر کی ریس میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ویسے عام رائے یہی ہے کہ جس امیدوار پر کانگریس اعلیٰ کمان خاص کر سونیا گاندھی کی حمایت ہوگی وہی سرخرو ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ دگ وجئے سنگھ اور ششی تھرور کے علاوہ صدر کے عہدے کی دوڑ میں مکل واسنک، ملکارجن کھڑگے، کے سی وینوگوپال کے نام سامنے آرہے ہیں۔ کانگریس صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل 24 ستمبر سے شروع ہوا تھا۔ یہ 30 ستمبر تک چلے گا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 08 اکتوبر ہے۔ ایک سے زائد امیدواروں کی صورت میں پولنگ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close