Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: اہم شخصیات نے کیا اپنے حق رائے دہی کا استعمال

دہلی اسمبلی انتخابات میں صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، بی جےپی کے قدآور رہنما لال کرشن اڈوانی، بیٹی پرتیبھا اڈوانی اور ہندوستان کے چیف الیکشن افسر سنیل اروڑا نے نے ہفتہ کو نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں ووٹ ڈالے۔ جہاں 4 بجے تک 43.3 فیصد پولنگ ہوچکی ہے.

مسٹر كووند نے اہلیہ سویتا كووند کے ساتھ پریز یڈینٹس ایسٹٹ کے ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالہ میں واقع پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالا، محترمہ گاندھی صبح نرمان بھون پولنگ اسٹیشن پر پہنچیں اور ووٹ ڈالا۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی محترمہ واڈرا بھی تھیں۔ محترمہ واڈرا نے اس موقع لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی تھی۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور اہلیہ گرشرن کور نے بھی اسی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔ مسٹر گاندھی نے اورنگ زیب لائین کے این پی سینئر اسکینڈری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔ محترمہ واڈرا لودھی اسٹیٹ کے سردار پٹیل اسکول میں ووٹ ڈالنے کے لئے گئی اور ووٹ ڈالا۔

مسٹر اڈوانی اور ان کی بیٹی نے اورنگ زیب لین میں واقع پولنگ بوتھ میں جاکر ووٹ ڈالاجبکہ مسٹر اروڑا نے نرمان بھون میں واقع پولنگ بوتھ میں ووٹ کیا۔ دونوں ہی پولنگ بوتھ نئی دہلی اسمبلی حلقے میں پڑتے ہیں جہاں سے عام آدمی پارٹی(آپ)کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال امیدوار ہیں۔ بی جےپی نے اس سیٹ سے سنیل یادو اور کانگریس نے رومیش سبروال کو امیدوار بنایا ہے۔

الیکشن کمشنر سشیل چندرا اور ان کی اہلیہ نیتو چندرا نے نیو موت باغ کے پولنگ بوتھ نمبر 99 میں ووٹ ڈالا۔ دہلی میں صبح ہلکی ٹھنڈ ہونے کی وجہ سے پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی تعداد کم دیکھی گئی تھی لیکن دوپہر ہوتے ہوتے ووٹ کرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر، سابق نائب صدر حامدانصاری، دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سیسودیا کے علاوہ کئی دیگر لیڈروں نے ووٹ ڈالے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے تغلق کریسنٹ کے این ڈی ایم سی اسکول میں ووٹ ڈالا۔ سابق نائب صدر حامدانصاری نے نرمان بھون کے نزدیک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔ مسٹر کیجریوال نے گھروالوں کےساتھ سیول لائنس میں ووٹ ڈالا۔ دہلی کے چیف سکریٹری وجے کمار دیو نے بھی ووٹنگ کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

4 بجے تک 43.3 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کے لئے کل 672 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 210 امیدوار قومی پارٹیوں کےہیں۔ دارالحکومت کے 13750پولنگ بوتھوں پر صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی تھی جو شام چھ بجے تک چلے گی۔ دہلی میں اس بار کل ایک کروڑ 47لاکھ 86 ہزار 382 ووٹر ہیں جن میں سے 132ووٹر 100 یا اس سے زیادہ عمر کےہیں۔ کل ووٹروں میں مردوں کی تعداد 81لاکھ پانچ ہزار 236 ہے اور خواتین ووٹروں کی تعداد 66 لاکھ 80 ہزار 277 ہے۔ووٹوں کی گنتی 11فروری کو ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close