Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈمسلم دنیامسلمانوں کاعالمی منظر نامہ

حج اسلام کا ایک اہم رکن،مقبول حج کی جزائ جنت

پٹنہ:حج اسلام کا ایک اہم رکن ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مقبول حج کی جزائ جنت ہے ۔ عام طور پر لوگ اخراجات سے ڈر کر اس مبارک سفر سے گریز کرتے ہیں لیکن حضرت محمد ؐ نے فرمایا کہ حج گناہ اور فقر اور محتاجی کو اسی طرح دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہا، سونا اور چاندی کا میل و کچیل دور کر دیتی ہے ۔ مذکورہ باتیں بہار ریاستی حج کمیٹی کے رکن اظہار احمدنے شہر کے املی محلہ میں واقع مسجدمیں ترغیب حج اور حج بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ استطاعت کے باوجود لوگ کسی نہ کسی بہانے حج کرنے میں تاخیر کرتے ہیں تو کسی بھی صورت میں درست نہیں ہے ۔ جس قدر جلد ی ہو حج کے فرائض کو انجام دینا چاہیے ۔ اس سلسلے میں ضلع اور بلاک سطح پر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بہار میں حکومت کی طرف جو کوٹا دیا ہے وہ کوٹا ہر سال کالی رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے حکومت بہار کے کوٹا کو مسلسل کم کرتی جا رہی ہے ۔ بہار کو جوکوٹا ملتا ہے۔
اس کے مطابق عازمین حج کی تعداد کو بڑھانے کے لیے یہہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں ضلع اور بلاک کے تمام ائمہ مساجد سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ترغیب حج اور حج بیداری مہم کو کامیاب بناتے ہوئے لوگوں کو حج کے فرائض کو انجام دینے کی ترغیب کریں۔ اس دوران پاسپورٹ اور دیگر مسائل کے تعلق سے تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ حج کمیٹی کے رکن صغیر احمد، مولانا اشفاق احمد، مولانا صابر قاسمی وغیرہ نے خطاب کیا۔ موقع پر اشرف علی، حاجی مرغوب، رضوی صاحب، ذاکر علی، نعیم الحق، لیاقت حسین، سعید اختر، عامل حسینسمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close