Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

پی ایم کا2کروڑ روزگار دینے کا وعدہ محض جملہ

کانگریس کارکنان نے وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کو بے روزگار دوس کے طور پر منایا

(سمیر چودھری/پی این این)
دیوبند:آج وزیر اعظم نریندر مودی کی پیدائش کو کانگریس کارکنان نے ’’بے روزگار دیوس‘‘ کے طو رپر مناتے ہوئے سہارنپور میں واقع گھنٹہ گھر ہنومان مندر کے قریب پکوڑے بناکر ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی مخالفت کی ، کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی ،شہر صدر ورون شرما کی مشترکہ قیادت میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر چودھری مظفر علی اور شہر صدر ورون شرما نے وزیر اعظم کی یوم پیدائش پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی ۔
اس موقع پر ضلع صدر چودھری مظفر علی اور ورون شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے ملک کے نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ روزگار مہیا کرانے کا جووعدہ کیا تھا وہ انتخابی جملہ ہی نکلا۔ چودھری مظفر علی نے کہا کہ وزیر اعظم کے وعدے کے خلاف آج بی جے پی حکومت کی نوجوان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک 45سالوں میں بے روزگاری کے مسائل کے ریکارڈ بناکر اپنے اعلیٰ سطح پر پہنچ چکا ہے اور ملک کے لاکھوں نوجوان اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سابق ضلع صدر جاوید صابری نے کہا کہ ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی مار جھیل رہا ہے اور وزیر اعظم نوجوانوں کو صرف گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نوجوانوں کو روزگار نہیں دے سکتے تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدینا چاہئے۔ سابق اسمبلی رکن سریندر کپل نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف جملے بازی کررہی ہے جس کا خمیازہ بی جے پی کو آنے والے پارلیمانی انتخاب میں بھگتنا پڑے گا۔ چندر جیت سنگھ نے کہا کہ ملک کے نوجوان وزیر اعظم کی جملہ بازی کو سمجھ چکا ہے اور پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کو کراری شکست دینے کا کام کرے گا۔ اس دوران زبیر علی، اشوک سینی، عمران قریشی، امردیپ جین، منیش تیاگی، امت کامبوج، افضال ایڈوکیٹ عارش صدیقی، نصیب خان، روہن شرما، مکل وغیرہ موجود رہے۔
ا

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close