Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

شمالی ہند پھرسیلاب کی زدمیں

نئی دہلی:شمالی ہند میں کورونا کے ساتھ ساتھ اب بارش کا قہر بھی برپا ہے ۔ جس سے مشرقی یوپی ، بہار ، بنگال اور آسام تک کہرام مچا ہوا ہے۔ خاص کر نیپال میں بارش نے بھاری تباہی مچائی ہے جس سے درجنوں لوگوں کے مرنے کی خبر ہے۔

 اب بہار کے سیمانچل کے علاقے خطرے میں ہیں کیونکہ نیپال اور گنڈک ندی کے علاقہ میں 24 گھنٹے ہورہی بارش سے تشویش کی لہر ہے۔ بہار کے 8 اضلاع نیپال کی وجہ سے سیلاب میں گھر سکتے ہیں۔ فی الحال نیپال کی وجہ سے گورکھپور کے علاقہ ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ ادھر بنگال میں مسلسل بارش ہورہی ہے جس سے کولکاتہ شہر میں سیلابی کیفیت ہے ۔ نیپال کے پانی سے یوپی بہار میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ گوپال گنج کے 8 بلاک اور چمپارن کے 6 بلاک میں پانی بھرا ہوا ہے۔بہار گورمنٹ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ادھر نیپال سندھوپال چوک ضلع میںتین ہندوستانی سمیت 20 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر بھی آئی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close