Khabar Mantra
آپ کی آوازاپنا دیش

مودی سرکارکے خلاف سوامی نے درج کرایا مقدمہ

(پی این این)
بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی سبرامنیم سوامی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف عدالتی لڑائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے مرکز کے خلاف حکم جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوامی کا کہنا ہے کہ مرکز ان کی نجی رہائش گاہ پر مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کررہا ہے ۔ اس سے ان کے سیکورٹی سسٹم کو خطرہ ہے۔ہائیکورٹ میں اس کی سماعت 31 اکتوبر کو ہوگی۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔واضح ہو کہ سبرامنیم سوامی کو مرکزی حکومت نے زیڈ سیکورٹی دیا تھا۔ 15 جنوری 2016 کو انہیں لوٹینز دہلی میں پانچ سال کے لیے ایک سرکاری بنگلہ الاٹ کیا گیاتھا۔ حکومت کا ماننا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کے بعد سوامی راجیہ سبھا کے رکن بنے ، لیکن ان کی میعاد 24 اپریل کو ختم ہو گئی۔قواعد کے مطابق انہیں الاٹ کیے گئے سرکاری بنگلے کی معیاد بھی تب ختم ہو گئی، لیکن پھر بھی گھر ان کے پاس ہی رہا۔ حال ہی میں انہیں فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد سابق ایم پی نے بنگلہ خالی بھی کر دیا۔سوامی نے اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی کہ انہیں زیڈ سیکورٹی ملی ہوئی ہے۔ اس کے پیش نظر سرکاری بنگلہ ان کے پاس ہی رہنا چاہیے۔ 14 ستمبر کو جسٹس یشونت سنہا نے کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ ایسا کوئی بھی دستاویز پیش نہیں کر سکے جس سے یہ مانا جائے کہ زیڈ سکیورٹی والے شخص کو سرکاری مکان ملنا چاہیے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close