Khabar Mantra
اپنا دیش

دہلی کے طرز پر اب مہاراشٹر میں بھی مفت بجلی دستیاب ہوگی

ممبئی، (یو این آئی)
ملک کی راجدھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی حکومت کی جانب سے اہلیان دہلی کو مفت بجلی مہیا کرانے کے بعد اب مہاراشٹر کی مخلوط حکومت نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کے ان باشندوں کو مفت بجلی دستیاب کرائی جائے جو صرف 100 یونٹ ایک ماہ میں استعمال کرتے ہیں۔

غریبوں کیلئے تیار کی گئی اس اسکیم کے تعلق سے وزیر توانائی نتن راوت نے گزشتہ کل اپنے محکمہ کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ لی تھی اور اس میں انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے کہ جس کے تحت وہ غریب خاندان جو ایک ماہ میں سو (100) یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ وزیر توانائی نے اس ضمن میں افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ جلد ہی شروع ہونے والے اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل یہ لائحہ عمل ترتیب دے تا کہ اس کو جلد از جلد سرکاری منظوری حاصل ہوسکے۔

واضح رہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی نے 200 یونٹ تک کا مفت بجلی گھریلو استعمال کیلئے دیئے جانے کو سرکاری منظوری دی ہے جس کے بعد اب مہاراشٹر حکومت بھی عام آدمی پارٹی کے طرز پر ہی کچھ اس قسم کے ترقیاتی منصوبے تیار کر رہی ہے جس سے مخلوط حکومت عوام میں مقبول ہو سکے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close