Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹنگ جاری، 3.30 بجے تک 41 فیصد پولنگ

دارالحکومت میں ہفتہ کو اسمبلی انتخابات کے لئے تین بجے تک 41 فیصد پولنگ ہوئی۔ دہلی میں صبح ہلکی سردی کی وجہ سے پولنگ مراکز پر ووٹروں کی تعداد کم تھی لیکن دوپہر ہوتے ہوتے ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنكر، سابق نائب صدر حامد انصاری، دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال، چیف سکریٹری وجے کمار دیو کےعلاوہ کئی دیگر لیڈروں نے ووٹ دیا۔

وزیر خارجہ جے شنكر نے تغلق کریسنٹ کے این ڈی ایم سی اسکول میں ووٹ ڈالا۔ سابق صدر حامد انصاری نے نرمان بھون کے پاس پولنگ سینٹرمیں ووٹ دیا۔ مسٹر کجریوال نے خاندان کے ارکان کے ساتھ سول لائنس علاقہ میں ووٹ ڈالا۔ مسٹر دیو نے بھی ووٹ دیکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس دوران دہلی کے لکشمی نگر میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں جانے سے پہلے ووٹ دیا۔ دارالحکومت کے جمنا وہار سمیت دیگر کئی علاقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ شاہین باغ میں بھی پولنگ پرامن طریقے سے ہو رہی ہے اور وہاں اس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

خیاال رہے دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان آج صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہوگئی جو شام چھ بجے تک چلے گی۔ دہلی میں اس وقت کل ایک کروڑ 47 لاکھ 86 ہزار 382 ووٹر ہیں جن میں سے 132 ووٹرز 100 یا اس سے زائد عمر کے ہیں۔ مجموعی رائے دہندگان میں مردوں کی تعداد 81 لاکھ پانچ ہزار 236 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 66 لاکھ 80 ہزار 277 ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close