Khabar Mantra
اترپردیش

اتر پردیش سے چار دن میں پاپولرفرنٹ 108 رکن گرفتار

ریاست میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو لے کر ہوئے تشدد میں پولیس کے ہاتھ کئی اہم سراغ لگے ہیں۔ اس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی بڑی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کے بعد پولیس نتنظیم کے ارکان کی گرفتاری شروع کرتے ہوئے ان کے خلاف شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ ریاست میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں پی ایف آئی کے 108 کارکنوں کو گزشتہ چار دنوں کے اندر گرفتار کیا گیا ہے۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی اور ڈی جی پی ہتیش چندر اوستھی نے پیر کو پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی پاپولرفرنٹ کے 25 عہدیدار اور رکن گرفتار ہو چکے ہیں۔ اونیش اوستھی نے بتایا کہ ابھی یہ ابتدائی کارروائی ہے۔ مالی لین دین کی اطلاع سمیت تنظیم کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے ہم مصروف ہیں۔ اس میں مرکزی ایجنسیوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ملزموں کی شناخت کرکے ان پر کارروائی کی جائے۔ ان 108 گرفتاریوں میں لکھنؤ سے 14، میرٹھ سے 21، وارانسی سے 20، بہرائچ سے 16، غازی آباد سے 9، شاملی سے 07، مظفر نگر سے 06، کانپور سے 05، بجنور سے 04، سیتاپور سے 03 اور گونڈا، ہاپوڑ اور جونپور سے 01-01 رکن کو پکڑا گیا ہے۔

دراصل معاملے کی تحقیقات کر رہی جانچ ایجنسی ای ڈی کی دلیل ہے کہ ریاست میں سی اے اے کے خلاف ہوئے پرتشدد مظاہرے اور پی ایف آئی کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔ وزارت داخلہ کو بھیجی گئی ای ڈی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پی ایف آئی سے منسلک 73 بینک اکاؤنٹس سے 120 کروڑ سے زیادہ کی رقم کئی لوگوں، اداروں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے گئے ہیں، اگرچہ پی ایف آئی نے ای ڈی کے دعووں کو مسترد کیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق تفتیش کے دوران ایسے 73 اکاؤنٹس کے بارے میں پتہ چلا ہے، جن سے پی ایف آئی کے 27 اور اس سے متعلق یونٹ ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف) کے نو اور 17 مختلف بینکوں میں متعلقہ افراد، یونٹوں کے 37 اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرائے گئے ہیں۔ 73 بینک اکاؤنٹس میں قریب 120.5 کروڑ جمع کئے گئے ہیں۔

پی ایف آئی کے بینک اکاؤنٹس میں جمع ہوئی نقد رقم کی جانچ کے دوران بہرائچ، بجنور، ہاپوڑ، شاملی، ڈاسنا وغیرہ میں کئی بار نقدی پکڑے جانے پر اس پورے سازش کا انکشاف ہوا۔ ان بینک اکاؤنٹس میں 41.50 کروڑ جمع کئے گئے تھے۔ وہیں پی ایف آئی کے 27 بینک اکاؤنٹس میں زیادہ تر نقدی رقم ہی جمع کی گئی، جو کل جمع رقم کا تقریباً پچاس فیصد ہے، ان اکاؤنٹس میں 59 کروڑ میں سے 27 کروڑ روپے نقد جمع کئے گئے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close