Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںجرم نامہ

عشق میں ایذا رسا نی ،عاشق کی موت،

متا ثرہ اسپتال میں زیر علاج

ممبئی کچھ دنو ں سے عاشقی میں عجیب ایذا دینے کا رجحان سا منے آ رہا ہے کہ اگر اپنی پسندیدہ لڑکی یا لڑکے کے ساتھ زندگی گزارنے میں کامیاب نہیں ہو ں تو اس کو یا تو قتل کردیں یا پھر اس کی عصمت پا ما ل کر دیں ۔یہ ذہنی خلفشار کی علا مت ہے جو بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پھر مہذب سماج میں عورت کی عزت ووقار کو ضرب دینا ہی بہت معیوب ہو نا چا ہئے  لیکن شا یدٹی ۔وی اور فلموں میں دکھا ئے گئے تشدد آمیز منا ظر کا اثر ہے یا اخلا قیات کا فقدان کہ ایذا دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خا لی دما غ شیطان کا گھر وا لی کہا وت بالکل صحیح ثابت ہو رہی ہے ۔جو لوگ زندگی میں کو ئی مشن رکھتے ہیں انہیں یہ سب خرا فا تی خیال نہیں آ تے ،ساتھی تلاش کر ناعین  فطری عمل ہے لیکن انکار کئے جا نے پر مشتعل ہونا ذہنی بیمارہونے کی نشانی ہے۔    ممبئی کے جو گیشوری ایسٹ علا قے میں شا دی سے انکار کر نے کی لڑکی کو سزا دینے وا لے کو اسی لڑکی نے ایسی سزادے دی کہ جان سے ہا تھ دھو نے پڑ گئے ۔اس میں ملزم بھی شدید طور پر جھلس گیااور زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس نے دم تو ڑ دیا جبکہ لڑکی شدید زخمی حا لت میں جے جے اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ 80 فیصد سے زیا دہ جھلس گئی ہے ۔

دوسری جانب، پولیس نے اپنی جانچ میں یہ بھی پا یا ہے کہ آگ لگنے کے بعدملزم لڑکی کو جلتے ہو ئے دیکھ رہا تھا ۔اسی بیچ لڑکی نے ہمت نہیں ہا ری اور بھاگ کر لڑکے کو جکڑ لیا ۔ملزم کی پہچان وجے کامبلے کے طور پر ہو ئی ہے ۔وہ اپنی بھا بی کی بہن سے ڈھا ئی سال سے ایک طر فہ عشق کر رہا تھا اور شا دی کا دبائوڈال رہا تھا کیونکہ وہ کو ئی اور کام نہیں کرتا تھا اور شراب کا عا دی تھا اس لئے لڑکی کے گھر وا لے اس شا دی کے لئے را ضی نہیں تھے ۔انکار کے بعد ملزم لگا تار لڑکی کو پریشان کر رہا تھا ،جس کی وجہ سے لڑکی نے پچھلے ہفتے خودکشی کی کوشش کی تھی اور وہ حال ہی میں اسپتال سے وا پس آ ئی تھی ۔ تبھی ملزم لڑکی کے جو گیشوری میں وا قع گھر پہنچا اور پیٹرول ڈا ل کر اسے آ گ کے حوا لے کر دیا ۔ اس کے بعد ملزم پاس میں ہی کھڑا ہو گیا تبھی لڑکی نے دو ڑ کر اسے جکڑ لیا ۔دونو ں کو جلتا دیکھ کر پڑو سیو ں نے انہیں پاس کے ایک نجی اسپتال میں دا خل کرا یا ۔حالت نا زک ہو نے کی وجہ سے انہیں جے جے اسپتال میں دا خل کرا یا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے ۔لڑکی ٹھیک ہو ئی تو اس کا بیان اہم ہو گا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close