اترپردیش

یوپی: ایم ایل سی کی 11سیٹوں پر ووٹنگ کل، سیکورٹی سخت

لکھنؤ، (یو این آئی)
اترپردیش حکومت نے ریاست میں قانون ساز اسمبلی کی گریجویٹ و ٹیچر اسمبلی حلقوں کی 11 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ یوپی میں ایم ایل سی کی 11 سیٹوں پر یکم دسمبر بروز منگل کی صبح 8 تا شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی شماریابی اور نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

گریجویٹ کی 5 اور ٹیچر کی 6 سیٹوں کے لئے مجموعی طور سے 199 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ شفاف و غیرجانبدارانہ انتخاب کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پولینگ پارٹیاں پولنگ بوتھ کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ تمام شراب کی دوکانیں اتوار کے دن انتخابی مہم کے ختم ہوتے ہی بند کر دی گئیں اور اب ووٹنگ کے بعد ہی دوبارہ کھلیں گی۔ ووٹنگ کے درمیان کووڈ پروٹول پر سختی سے عملدرآمد کے لئے فیس ماسک، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کی صفائی و سینیٹائزیشن ضروری ہو گی۔

ایم ایل سی کی 11سیٹیں جہاں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں میں لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن اور الہ آباد۔جھانسی ڈویژن شامل ہیں جبکہ ٹیچر زمرے سے لکھنؤ ڈویژن، وارانسی ڈویژن، آگرہ ڈویژن، میرٹھ ڈویژن، بریلی۔مردآباد ڈویژن اور گورکھپور-فیض آباد ڈویژن اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ یہ تمام گیارہ سیٹیں 6 مئی کو ہی خالی ہوگئی تھیں لیکن کوروناکی وجہ سے ان سیٹوں پر انتخابات میں 6 مہینے کی تاخیر ہوئی۔

اس الیکشن میں آگرہ گریجویٹ سیٹ سے 22 امیدوار، الہ آباد-جھانسی سے 16، لکھنؤ سے 24، میرٹھ سے 30 اور وارانسی سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اسی طرح سے ٹیچر اسمبلی حلقوں میں سے آگرہ سے 16، بریلی۔مرادآباد سے15، لکھنؤ سے11، میرٹھ سے 15 اور وارانسی سے 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ برسر اقتدار بی جے پی نے گیارہ سیٹوں میں سے 9 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں جبکہ دو سیٹوں پر آزاد امیدوار کو حمایت کر رہی ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اس الیکشن میں بی جے پی کے اکثر امیدوار آسانی کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بی جے پی کے امیدواروں میں انجینئر کمار سنگھ (لکھنؤ۔ٹیچر) کیدارناتھ سنگھ (وارانسی۔گریجویٹ)، مانویندر پرتاپ سنگھ (آگرہ گریجویٹ) دنیش کمار گوئل(میرٹھ۔گریجویٹ) اور ڈاکٹر یوگیش دت شرما (الہ آباد-جھانسی گریجویٹ)، امیش دیویدی (لکھنؤ۔ٹیچر)، دنیش چندرا وسسٹھ (آگرہ)، شری چند شرما (میرٹھ) اور ڈاکٹر ہری سنگھ دلون (بریلی مرادآباد) شامل ہیں۔ کانگریس امیدواروں میں راجیش دویدی (آگرہ-گریجویٹ)، جتیندر کمار(میرتھ ٹیچر)،اجے کمار سنگھ (الہ آباد جھانسی گریجویٹ) برجیش کمار سنگھ (گریجویٹ لکھنؤ)، سنجیو سنگھ (وارانسی گریجویٹ) ناگیندر دت ترپاٹھ (گورکھپور-فیض آباد ٹیچر(او ڈاکٹر مہدی حسن (بریلی۔ مرادآبا-ٹیچر) شامل ہیں۔

سماج وادی پارٹی امیدوار میں گریجویٹ اسمبلی حلقوں سے ڈاکٹر اسیم(آگرہ) شمشاد علی (میرٹھ)، رام سنگھ رانا (لکھنؤ) آشوتوش سنہا (وارانسی) جبکہ ٹیچر اسمبلی سیٹوں سے اوما شنکر چودھری پٹیل(لکھنؤ)، لال بہار (وارانسی)، سنجے کمار مشرا (بریلی۔مرادآباد) دھرمیندر کمار (میرٹھ) ہریندرچودھری (آگرہ) اور اودھیش (گورکھپور۔فیض آباد) شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close