اپنا دیشتازہ ترین خبریں

یدیورپا کرناٹک حکومت کو گرانے کی سازش کررہے ہیں: کانگریس

کانگریس نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بی ایس يدیورپا پر ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کر کے ریاست کی مخلوط حکومت گرانے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھایا ہے، اس لئے عدالت عظمی کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہئے۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے میڈیا سیل کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجےوالا نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں ایک آڈیو سنا کر یہ دعوی کیا کہ اس میں مسٹر یدیورپا نے اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کو اپنے حامی ممبران اسمبلی کو تیار کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے اور بی جے پی کی حمایت کرنے پر ہر رکن اسمبلی کو 10 کروڑ روپے دینے اور وزیر بنانے کی بات کہی ہے۔

مسٹر کے سی وینو گوپال نے کہا کہ یہ آڈیو جمعہ کی شام کو کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كمارسوامي نے جاری کیا ہے جس میں بات چیت کے دوران مسٹر يدیورپا وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر کا نام لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر ممبران اسمبلی کا معاملہ سپریم کورٹ جائے گا تو مسٹر مودی اور مسٹر امت شاہ دہلی میں ججوں سے ان کے معاملات کو حل کریں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close