Khabar Mantra
آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ہند-پاک سے چین کی اپیل، ’کوشش کریں جس سے خطے میں اصلاح اور باہمی تعلقات بہتر بنیں‘

پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد سیکٹر کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی بم باری کے بعد چین نے دونوں ملکوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

بتا دیں کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ نے یہ کاروائی رات ساڑھے تین بجے کی تھی. جس میں سینکڑوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری طرف چین کے وزیر خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ، ’ہمیں امید ہے کہ بھارت اور پاکستان احتیاط برتیں گے اور اس طرح کی کوشش کریں گے کہ اس خطے میں اصلاح ہو اور باہمی تعلقات بہتر بنیں‘۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے دن میں انٹر سروسیز پبلک ریلیشنس کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کی خلاف ورزی کی تھی اور پاکستانی فضائیہ فوج کے حرکت میں آتے ہی ہندوستانی طیارے واپس چلے گئے۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس دوران کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close