Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

آسام میں سی اے اے نافذ نہیں ہونے دیں گے راہل

 

گوہاٹی راہل گاندھی نے آسام کے شیو ساگر میں اتوار کے روز منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت آسام کو نہیں توڑ سکتی۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں سی اے اے کو کسی بھی صورت میں نافذ نہیں کرنے دیں گے۔ راہل گاندھی نے گلے میں جو رومال ڈالا ہوا تھا اس پر سی اے اے لکھا ہوا تھا اور اس پر کراس لگا رکھا تھا۔

کیرالہ میں وائناد سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ "دنیا کی کوئی طاقت آسام کو توڑ نہیں سکتی۔ جو بھی آسام معاہدے کو چھونے یا نفرت پھیلانے کی کوشش کرے گا، کانگریس پارٹی اور آسام کے عوام مل کر انہیں سبق سکھائیں گے۔” انہوں نے کہا کہ کانگریس نے آسام کے عوام کو متحد کیا ہے، اس سے قبل اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں تھی کہ تشدد کی وجہ سے کوئی عوامی جلسہ سے گھر بھی لوٹ پائے گا یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اور کانگریس کے تمام کارکن آسام معاہدے کے اصولوں کا دفاع کریں گے، ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس پر آسام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امت شاہ اس سے متاثر نہیں ہوں گے، لیکن آسام اور پورا ملک اس سے ضرور متاثر ہوگا۔

 بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نظام بالکل واضح ہے، آسام میں آگ لگاؤ، آسام کو تقسیم کرو اور جو کچھ آسام کا ہے، اسے لے لو! انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ بھی ’ہم دو، ہمارے دو‘ نے حاصل کر لیا اور اب جو کچھ بھی باقی ہے وہ بھی لے لیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’وہ جانتے ہیں کہ اگر یہاں آگ لگا دی جائے اور لوگوں کو تقسیم کر دیا جائے تو پھر یہاں کچھ نہیں بچے گا۔ وہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر یہاں آگ لگائیں اور لوگوں کو تقسیم کر دیں تو جو لینا چاہتے ہیں وہ آسانی سے لے سکیں گے۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close