اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندوستان، پاکستان کے وزراء خارجہ کی نیویارک میں ہوگی ملاقات

ہندوستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی درمیان نیویارک میں قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران الگ سے ملاقات ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ کی تاریخ اور وقت دونوں فریقوں کے درمیان باہمی رضامندي سے بعد میں طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس میٹنگ کے لئے اپیل کی تھی جسے ہندوستان نے قبول کرلیا ہے۔ اس سوال پر کہ میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ابھی صرف ملاقات ہونی ہے، موضوع طے نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قريشی کے درمیان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران میٹنگ کی تجویز پیش کی تھی ۔ انہوں نے یہ خط مسٹر مودی کو اس مبارک بادی خط کے جواب میں لکھا تھا جو انہوں نے مسٹر خاں کے وزیر اعظم بننے پر بھیجا تھا۔ مسٹر مودی نے اس میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے مثبت ماحول پیدا کرنے کے بارے میں بات کہی تھی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران خارجہ وزراء کی ملاقات کے لئے مشورہ دیتے ہوئے آپسی رشتوں کی شروعات میں اسے پہلا قدم بتایا ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close