ہریانہ: وزیر صحت انل وج کورونا کی زد میں، 20 نومبر کو لیا تھا ویکسین کا ٹیکہ

چنڈی گڑھ، (یو این آئی)
ہریانہ کے وزیر صحت انل وج کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انل وج نے کچھ دن قبل اپنی مرضی سے کورونا کا تجرباتی ٹیکہ لگوایا تھا۔ انہیں امبالہ کینٹ کے سول اسپتال میں یہ ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ پی جی آئی روہتک کی ٹیم کی نگرانی میں انہیں ویکسین کا ٹیکہ لگایا تھا۔ اس کے بعد آدھے گھنٹے تک نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ لیکن آج انہوں نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔ مسٹر وج نے کہا ’’میں کورونا پازیٹیو ہو گیا ہوں۔ میں انبالہ کینٹ سول اسپتال میں داخل ہوں۔ میری ان سبھی کو صلاح ہے، جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، اپنی کورونا جانچ ضروری کرالیں‘‘۔
I have been tested Corona positive. I am admitted in Civil Hospital Ambala Cantt. All those who have come in close contact to me are advised to get themselves tested for corona.
— ANIL VIJ MINISTER HARYANA (@anilvijminister) December 5, 2020
نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)