Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

ہریانہ بلدیاتی انتخاب: بی جے پی۔جے جے پی کی کراری شکست

حصار، (یو این آئی)
ہریانہ کے ضلع حصار میں اُکلانا بلدیہ کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ وارڈ ممبر کے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) اتحاد کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج ہوئی ووٹ شماری کے مطابق چیئرمین کے عہدے پر بی جے پی-جے جے پی امیدوار مہیندر سونی کو آزاد امیدوار سُشیل ساہو نے 419 ووٹوں سے شکست دی اور تمام 13 وارڈ میں بھی آزاد امیدوار فاتح رہے۔ اس الیکشن میں اُکلانا اسمبلی حلقے کے جے جے پی رکن اسمبلی اور ریاستی حکومت میں وزیر مملکت انوپ دھنک نے جم کر انتخابی تشہیر کی تھی۔ یہاں وارڈ نمبر 1 سے ستونت سنگھ، 2 سے جسوندر سنگھ، 3 سے رتو جین، 4 ارون گویل، 5 سے ممتا گویل، 6 سے ریکھا گپتا، 7 سے ہریش کمار، 8 سے گیتا، 9 سے سنیتا، 10 سے پروین گیل، 11 سے سشیل، 12 سے انجو رانی اور وارڈ نمبر 13 سے سنیل کمار منتخب ہوئے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close