اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گجرات: کووڈ اسپتال کے ’آئی سی یو‘ میں خوفناک آتشزدگی، 5 مریضوں کی جھلس کر موت

راج کوٹ، (یو این آئی)
گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں جمعرات کو نصف شب میں خوفناک آتشزدگی میں پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

تھانہ انچارج کے این بھوکان نے بتایا کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سنٹر اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہو گئی، جبکہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت اے راٹھود (57)، رام سنگھ بھائی (65)، نتن بھائی، کیشو بھائی اکبری (50) اور رسک لال اگروات (69) کی گئی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے کووڈ اسپتال میں لگی زبردست آگ کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹرکووند نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’گجرات کے راجکوٹ میں ایک اسپتال میں لگی آگ کی وجہ سے کووڈ سے متاثر مریضوں کی موت کے واقعہ نے دکھی کردیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ایسے وقت میں متاثرہ اہل خانہ کے تئیں دل کی گہرائیوں سے میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کے جلد سے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close