اپنا دیش
کیرالہ سیلاب متاثرین کے خراب فون مفت میں ٹھیک کرے گی ہوائی کمپنی

ریاست کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سےعوام کو درپیش تکلیف دہ حالات کو فوری طور پر بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہوائی کیرالہ کے سیلاب متاثرین کو ان کے اسمارٹ فون کی مفت مرمت کی سہولت دے گی۔ اس سہولت کا فائدہ صرف اس کے ان فونوں کے لئے ہوگی جو پانی کی وجہ سے خراب ہوئے ہوں۔کمپنی کے پروڈکٹس سنٹر کے ڈائرکٹر ایلن وانگ نے آج بتایا کہ کیرالہ کے تمام آتھورائزڈ اور ایکسکلیوزیو سروس سنٹر پر یہ سہولت دستیاب ہے۔ صارفین اس ٹال فری نمبر 1800-209-6555پر بھی کال کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت 31اگست تک دستیاب رہے گی۔