اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کورونا واریئرس کے ساتھ ظالمانہ رویہ شرمناک: راہل گاندھی

نئی دہلی، (یو این آئی)
کانگریس (Congress) کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے اپنے مطالبات کے سلسلے مظاہرہ کرنے والے کورونا واریئرس کے ساتھ پولیس کے وحشیانہ رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’شرمناک، کورونا واریئرس پر اس طرح کی بے رحمی محض اس لیے ہے کیونکہ وہ اپنے حق کی نوکری کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔ ظالم بی جے پی حکومت کی انتظامی طاقت کا قابل نفریں مظاہرہ‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں پولیس اپنے مطالبات کے سلسلے میں دھرنا دینے والے کورونا ویریئرس پر لاٹھی بھانج رہی ہے اور انھیں گھسیٹ رہی ہے۔


نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close