Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کوروناوائرس: بنگال میں 15 اپریل تک اسکول وکالج بند، 200 کروڑ روپےکا فنڈ مختص

کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بنگال حکومت نے اسکولوں کو 15 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے ہیں۔ اس سے قبل حکومت نے 31 مارچ تک اسکول و کالج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسکول اب 15 اپریل تک بند رکھا جائے گا. وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست کے تمام آنگن واڑی کے مراکز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سنیما گھروں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام ثقافتی اور کلچر پروگرام بھی بند کرنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 200 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چوں کہ اس وقت تک کورونا وائرس کی کوئی خاص دوا نہیں آئی ہے۔ اس لئے اس بیماری کی روک تھا م میں کام آنے والے دوائیوں کا اسٹاک جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔حکومت نے این 95 ماسکو کا آرڈر دیا ہے۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں کورو ناوائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بنگال میں اب تک ایک بھی مریض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ مگر کئی افراد کو خصوصی نمونہ میں رکھا گیا ہے۔ میٹنگ میں وزیرا علیٰ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تیاریاں رکھی جائیں۔

میٹنگ کے بعدنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہاکہ کورونا وائرس کے روک تھام سے بچنے کیلئے ہی ریاست کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ آنگن واڑی مراکز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم وزیر اعلی نے کہا کہ آنگن واڑی سنٹر کے بچوں کو 2 کلو چاول اور دیگر کھانا ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں پہلے ہی 420,000 افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ان کا 5000 سے زائد افراد سے باقاعدہ رابطہ ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close