اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کل ہوگی احمد پٹیل کی تدفین

نئی دہلی، (یو این آئی)
کانگریس لیڈر احمد پٹیل کی جمعرات کے روز ان کے آبائی گاوں گجرات کے ضلع بھروچ کے پیرامن میں تدفین عمل میں آئی گی۔ مسٹر پٹیل کا بدھ کی صبح ہریانہ کے گروگرام واقع میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ یکم اکتوبر کو کورونا سے متاثر ہونے پر مسٹر پٹیل 15 نومبرسے میدانتا اسپتال میں داخل تھے جہاں آج علی الصبح تین بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

اہل خانہ کے مطابق مسٹرپٹیل کی خواہش تھی کہ ان کے آبائی گاوں ان کے اباور امی کی قبر کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔ مسٹر پٹیل کی خواہش کے مطابق ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں میں ہی جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔ مسٹر پٹیل نے اپنے بیٹے فیصل پٹیل سے اپنی اس خواہش کا اظہارکیا تھا کہ انہیں ان کے والدین کی قبر کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت مختلف مرکزی وزراء اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے سینئر کانگریس لیڈر و راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کے انتقال پر اظہاررنج وغم کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ،’’کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ مسٹر پٹیل نہ صرف اہل رکن پارلیمنٹ تھے، بلکہ ان میں بہترین سیاست داں کی صلاحیت اور عوامی رہنما کا جادو بھی تھا۔‘‘ انہوں نے آگے کہاکہ ’’اپنے دوستانہ جذبے کی وجہ سے پارٹی کے باہر بھی انہوں نے دوست بنائے تھے۔ پسماندگان اور دوستوں کو میری تعزیت۔‘

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے،’’احمد پٹیل جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ انہوں نے عوامی زندگی میں طویل وقت تک سماج کی خدمت کی ہے۔ اپنے تیز دماغ کےلئے جانے جانے والے مسٹر پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘‘انہوں نے کہا ان کے بیٹے فیصل سے بات کرکے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشور سے دعا کی ہے کہ احمد بھائی کی روح کو سکون پہنچے۔ کہا،’’کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ احمد پٹیل کا کانگریس پارٹی اور عوامی زندگی میں بڑاتعاون رہا۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ اور حامیان کے تئیں اظہارتعزیت کرتا ہوں۔ خدا مرحوم کو سکون عطاکرے۔ وزیرداخلہ نے کہا،’’کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ احمد پٹیل کا کانگریس پارٹی اور عوامی زندگی میں بڑاتعاون رہا۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ اور حامیان کے تئیں اظہارتعزیت کرتا ہوں۔ خدا مرحوم کو سکون عطاکرے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے لئے مختص اور بھروسے مند رہنما تھے اور ان کے انتقال سے پارٹی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ محترمہ گاندھی نےیہاں جاری تعزیتی پیغام میں کہا،’’مسٹر احمد پٹیل کی شکل میں، میں نے اپنا ایک ایسا ساتھ کھو دیا ہے جس کی زندگی کانگریس کو مختص رہی ہے۔ ان کی ایمانداری ،قربانی اور کام کے تئیں جو عزم رہا ہے وہ انہیں دوسروں سے الگ رہنما کے طورپرپیش کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا،’’ میں نے ایک ایسا پرعزم ساتھ اور دوست کھو دیا ہے جس کا متبادل ممکن نہیں ہے ۔ میں ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں اور سوگوار کنبے کےتئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مسٹر پٹیل کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’یہ دکھ بھر دن ہے۔ مسٹر احمد پٹیل کانگریس پارتی کے ستون تھے۔ انہوں نے کانگریس میں ہی سانس لی، کانگریس کے لئے یہ جئے اور بحران کے دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔ ہم ان کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ متاثرہ کنبے کے تئیں میری تعزیت۔‘‘

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close