Khabar Mantra
اترپردیش

’ سعدی خوانی مسابقہ‘ میں مولانا شہزاد قاسمی نے حاصل کیا اول مقام

دیوبند:ایران کے اسلامی انقلاب کی 44 ویں سال گرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ایران کلچر ہاؤس دہلی میں سعدی خوانی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 25 مدارس کے اساتذہ اور طلبہ نے حصہ لیا ،ایران کلچر ہاؤس کے کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی، منتظم قاری یاسین، ایران کے شہرت یافتہ شاعر اور ادیب علی رضا قضوی اور ایران و ہند کے بڑے علماء و ادباء کی موجودگی میں یہ پروگرام ہوا ،جس میں شیخ سعدی شیرازی کی کتاب گلستاں و بوستاں کی عبارت خوانی اور ترجمہ پیش کیا گیا۔

 اس مسابقہ میں پہلا مقام دار العلوم دیوبند کے جواں سال فاضل اور اُردو و فارسی کے استاذمولانا محمد شہزاد قاسمی نے حاصل کیا ، دوسرا مقام الور راجستھان کے حارث خان اور تیسرا مقام ضلع مظفر نگر کے محمد راشد نے حاصل کیا۔

کلچرل کاؤنسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی نے کہا کہ ’’مولانا محمد شہزاد قاسمی نے بڑے ہی خوبصورت انداز اور ایرانی لب و لہجہ میں شیخ سعدی شیرازی کی مشہور و مقبول کتابوں گلستاں اور بوستاں سے اشعار پڑھ کر اردو زبان میں ترجمہ اور مطلب بہترین انداز میں پیش کیا اور وہ فارسی زبان و ادب کی کافی عرصہ سے خدمت انجام دے رہے ہیں۔

جمعیت علماء ہند کے ذمہ دار مولانا جاوید صدیقی نے کہا کہ مولانا شہزاد قاسمی جب فارسی میں بات کرتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ اہل زبان میں سے ہیں۔ مولانا شہزاد قاسمی نے کہا کہ اہل اردو کے لئے  فارسی زبان سیکھنا اس لءے بھی ضروری ہے کیونکہ فارسی زبان کا تعلق اردو سے بے حد قریبی ہے، اچھی اردو جاننے کے لءے فارسی کا علم ہونا لازمی ہے۔ شہزاد قاسمی کے اس پروگرام میں پہلا مقام حاصل کرنے سے دیوبند کے علمی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

 اُدھر اتر پردیش اردو اکیڈمی کے چیءرمین کیف الوریٰ نے ان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوءے مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ مفتی ارشد فاروقی، مفتی فہیم الدین بجنوری، مولانا مصلح الدین قاسمی، کاتب منصور احمد، یوپی اردو اکیڈمی کے رکن آزاد انصاری ،انور انجینئر، معروف شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبندی، ڈاکٹر صادق دیوبندی، ڈاکٹر ایس اے عزیز، مفتی عاصم دیوبندی، مولانا راشد جمال عرشی، سابق ایم ایل اے معاویہ علی، کلیم معاذ، کانگریس نیتا راحت خلیل، جاوید آسی، ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی، قاری عامر عثمانی وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوءے خوشی کااظہار کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close