اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کشمیر میں 2 ٹرک ڈرائیوروں کا قتل

جموں وکشمیر کے شوپیا ں ضلع میں نامعلوم بندوق برداروں نے راجستھان کے دو ٹرک ڈرائیوروں کو گولی مارکر قتل کردیا اور ایک دیگر کو زخمی کرنے کے بعد دو ٹرکوں میں آگ لگا دی۔

سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیوروں کو نامعلوم بندوق برداروں نے وارننگ دی تھی جسے انہوں نے نظرانداز کردیا اس کے بعد بندوق برداروں نے ان پر حملہ کردیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کوبتایا کہ بندوق برداروں کے ایک گروپ نے جمعرات کی دیر رات شوپیاں کے چتیرگام علاقہ میں خودکار ہتھیاروں سے سری نگر۔جموں اہم قومی شاہراہ پر دو ٹرک ڈرائیوروں کو گولی مارکر قتل کردیا۔

راجستھان کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور الیاس خان اور اسکا ساتھی زاہد خان کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔ ایک دیگر ڈرائیور جس کی پہچان جیون سنگھ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ پنجاب کے ہوشیار پور کارہنے والا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے خاص علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سلامتی دستوں نے باریکی سے تلاش مہم شروع کی لیکن بندوق بردار وہاں سے فرار ہوگئے۔

حکام نے وادی کے باہر سیب لے جانے والے ٹرکوں کے محفو ظ راستے کے لئے خصوصی راستہ بنایا ہے اس کے باوجود جنوبی کشمیر میں گزشتہ 15دنوں میں یہ چوتھی بار حملہ ہے۔ حال ہی میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے شوپیاں کا دورہ کیا تھا، جب پنجاب کے ایک پھل کاروباری کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ انہوں نے تمام سلامتی انتظامات کا جا ئزہ لیا اور باہر کے ٹرکوں، کاروباریوں اور مزدوروں کو مناسب سیکورٹی دستیاب کرانے کے لئے فیلڈکمانڈروں کو ہدایت بھی دی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close