تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا پاکستان: عمران خان

امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچنے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا کیونکہ وہ پہلے ایسی غلطی کر چکا ہے لیکن وہ دوسرے ممالک کے درمیان پیدا شدہ اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

عمران خان نے یہاں ایک پروگرام کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ایک مرتبہ پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا’’میں آج اپنی خارجہ پالیسی کا ذکر کرنا چاہوں گا کہ ہم دوسرے ممالک کی جنگ میں شامل ہونے کی اپنی پہلے کی غلطیوں کو نہیں دوهرائیں گے۔ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔ پاکستان دیگر ممالک کے درمیان امن وامان قائم کرنے کی کوشش کرنے والا ملک بنے گا ‘‘

۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایران-سعودی عرب اور امریکہ – ایران کے درمیان جاری اختلافات کو دور کرنے کے لئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا’’ ہم ایران اور سعودی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانےکی کوشش کریں گے۔ میں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے‘‘۔

عمران خان نے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کہا کہ جنگ سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا ہے اور جنگ میں جیت حاصل کرنے والا ہی اصل میں ہارنے والا ہوتا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے کر بھاری قیمت چكائی تھی لیکن اب وہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کی بجائے دیگر ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close