اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسان تحریک کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی، (یو این آئی)
دہلی این سی آر سرحد پر کسانوں کی زرعی قوانین کے دھرنا و مظاہرہ کے خلاف ایک شخص کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی رشبھ شرما نامی شخص کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں دہلی این سی آر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کسانوں کے مظاہروں کو ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یہ عرضی دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں دہلی کی تمام سرحدیں کھولنے کے لئے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دینے کی کو درخواست کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی جائے کہ وہ مظاہرین کو فراہم کی گئی جگہ پر منتقل کریں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کسانوں کے جمع ہونے سے کورونا کے کمیونٹی پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں نے سڑک بند کردی ہے جس سے ہنگامی اور طبی خدمات بھی متاثر ہورہی ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ لوگ دہلی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے آتے ہیں اور ایسے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو دہلی پولیس نے کسانوں کو براڈی نرنکاری میدان میں پرامن مظاہرہ کرنے کی اجازت دی تھی، جسے کسانوں نے مسترد کردیا تھا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close