Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسانوں کے موضوع پر مودی سے پوار کی ملاقات

مہاراشٹر میں سیاسی رسہ کشی کے بیچ بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار کی مہاراشٹر میں کسانوں کےلیے راحت پیکج کے موضوع پر بات چات ہوئی۔ مسٹرمودی اور مسٹر پوار کے مابین بات چیت تقریبا نصف گھنٹہ تک جاری رہی۔

میٹنگ ختم ہونے کے بعد مسٹر پوار نے صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ مسٹر مودی کے ساتھ کسانوں کو راحت پیکج دینے کے موضوع پر بات ہوئی اور وزیراعظم نے مہاراشٹر میں کسانوں کی مشکلات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مہاراشٹر میں سیوسینا اور کانگریس کےساتھ ملکر حکومت بنانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close