اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسانوں کی حمایت میں ایوارڈ واپسی کا اعلان، پرکاش سنگھ بادل نے لوٹایا پدم وبھوشن

نئی دہلی، (یو این آئی)
دہلی کے وگیان بھون میں ایک بار پھر حکومت اور کسان قائدین کے مابین بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ کسان اپنے مطالبات پر بضد ہیں جبکہ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ کسانوں کی مانگوں پر حکومت اپنا نرم رخ اپنا سکتی ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کرائے گئے تین زرعی بلوں کی مخالفت میں کسان ایک ہفتے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی کی حمایت میں اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے نئے زرعی قوانین کے خلاف مخالفت درج کراتے ہوئے ‘پدم وبھوشن’ ایوارڈ واپس کر دیا ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے زرعی بلوں کی مخالفت میں بی جے پی کے پرانے ساتھی اور پنجاب کی شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل اور ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان پرگٹ سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا نے اپنے ایوارڈ واپس لوٹانے کا اعلان کیا۔ جس میں پرکاش سنگھ نے اپنا پدم وبھوشن ایوارڈ حکومت کو واپس کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران ہی اکالی دل کے حصے سے کابینہ وزیر رہیں ہرسمرت کور نے بھی کسانوں کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا تھا اور قومی جمہوری اتحاد سے باہر ہوگئی تھیں۔


کسانوں کی حمایت میں ملک کی کئی تنظیموں ان کے ساتھ میں کھڑی ہے، اس موقع پر حیدرآباد۔گولکنڈہ چوراہا پر کسانوں کی بڑی تعداد نے راستہ روکو احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کسانوں کے ساتھ نامناسب رویہ کا مرکزی حکومت پر الزام لگایا۔احتجاجی کسان تنظیموں نے کہا کہ مرکز کے نامناسب رویہ کے خلاف اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔

سری طرف مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے فصلوں کے کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے معاملے میں مرکزی حکومت پر کسانوں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر سنگھ نے ستنا ضلع میں مہر میں شاردا دیوی مندر کے درشن کے بعد چترکوٹ پہنچ کر کام داگری کی پریکرما کی۔ انہوں نے ستنا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت نے ایم ایس پی کے نام پر کسانوں سے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مذہب کو سیاست کے طورپر استعمال نہیں کرتے ہیں۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close