بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

کسانوں کی حمایت تیجسوی یادو کا دھرنا

پٹنہ، (یو این آئی)
نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی حمایت میں پٹنہ گاندھی میدان میں واقع گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے مظاہرے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے حزب مخالف کے رہنماؤں کے ساتھ دھرنا دیا۔

پہلے سے انتظامیہ نے جب دھرنے کی اجازت نہیں دی تو مسٹر یادو نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرکے چیلنج کرتے ہوئے کہا،’گوڈسے کو پوجنے والے لوگ پٹنہ آئے ہیں۔ ان کے خیر مقدم میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں بابائے قوم گاندھی جی کے مجسمے کو قید کر لیا تاکہ گاندھی کو ماننے والے لوگ کسانوں کی حمایت میں گاندھی کے سامنے عزم نہ کر سکیں۔ نتیش جی، وہاں پہنچ رہا ہوں۔ روک سکو تو روک لیجیے‘۔

اس کے بعد مسٹر یادو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ گاندھی میدان پہنچ گئے اور گاندھی میدان کے گیٹ نمبر چار کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ بالآخر انتظامیہ نے گاندھی میدان کا چھوٹا گیٹ کھول دیا۔ اس کے بعد مسٹر تیجسوی یادو دیگر رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ گاندھی کے مجسمے کے پاس پہنچے اور کسانوں کی جنگ لڑنے کے لیے اپنا انتخابی منشور پڑھا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close