اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’کسانوں نے مرکز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا‘

سری نگر، (یو این آئی)
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار دلی سرحد پر کسانوں کے زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے ردعمل میں اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا: ‘کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹںے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے’۔

بتادیں دلی کے سرحد پر کسانوں کی طرف سے تین زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مرکزی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد کسان تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے تینوں زراعتی اصلاحات کے قوانین میں ترمیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close