اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسانوں نے دہلی کو گھرینے کی دی وارننگ

نئی دہلی، (یو این آئی)
کسان تنظیموں نے حکومت کی تجویز کو ٹھکرا کر دہلی کو چاروں طرف سے گھیرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی شرط کے ساتھ حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

کسان تنظیموں نے اتوار کو یہاں سندھو بارڈر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ اتفاق رائے سے حکومت کی تجویز کو ٹھکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ براڑی کا میدان تحریک کی جگہ نہیں ہے بلکہ ایک کھلی جیل ہے اس لئے وہاں کسی بھی حال میں نہیں جائیں گے۔شرطوں کے ساتھ کسی بھی سورت میں بات چیت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چار مہینوں کا راشن سمیت سارے انتظام ہیں۔ آنے والے دنوں میں دہلی کے پانچ اہم آنے جانے والے راستوں کو پوری طرح سے جام کیا جائےگا۔ پنجاب میں کسان پچھلے دو مہینے سے جدوجہد کررہے ہیں اور پچھلے چار دنوں سے دہلی چلو مہم کے تحت کسان مختلف راستوں سے دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

کسان رہنماؤں نے صاف طور پر کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے رہنما کو اسٹیج پر آنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
کسانوں کا الزام ہے کہ حکومت نے ان کے مطالبات اور سوالوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ حکومت کی حکمت عملی نے عدم اعتماد اور بھروسے کی کمی پیدا کی ہے۔کسان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسانوں کے مطالبات سے خطاب کرنے سنجیدہ ہے تو اسے شرطیں لگانی بند کرنی چاہئے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close